Tuesday , December 11 2018

الگزینڈر سکندر۔ دھن کے پکے کانگریسی لیڈر

سدی پیٹ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الگزینڈر سکندر کو ضلع کانگریس کمیٹی کا سرکاری ترجمان مقرر کرنے پر ٹاؤن کانگریس کمیٹی سدی پیٹ نے ٹاؤن پریسیڈنٹ کی صدارت میں جلسہ تہنیت پریس کلب سدی پیٹ میں منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی فاروق حسین اور اعزازی مہمان پی سی سی سکریٹری گمپا مہیندر راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایل

سدی پیٹ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الگزینڈر سکندر کو ضلع کانگریس کمیٹی کا سرکاری ترجمان مقرر کرنے پر ٹاؤن کانگریس کمیٹی سدی پیٹ نے ٹاؤن پریسیڈنٹ کی صدارت میں جلسہ تہنیت پریس کلب سدی پیٹ میں منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی فاروق حسین اور اعزازی مہمان پی سی سی سکریٹری گمپا مہیندر راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ترجمان کا عہدہ بڑی ذمہ داری کا ہے، مسٹر سکندر زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ 1978ء میں این ایس یو آئی اور دیگر عہدوں پر فائز رہے وہ ملازمت کے دوران بھی کانگریس پارٹی کے جلسوں میں دلچسپی لیتے تھے۔ ملازمت سے رضاکارانہ طور پر وظیفہ پر علحدہ ہوئے۔ عہدے خواہش پر نہیں ملتے بلکہ محنت کرنے پر ۔ وہ تقریباً 30سال تک بلا عہدہ کے کانگریس پارٹی میں ایک معمولی سپاہی کی حیثیت سے کام کرنے پر پارٹی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں آج ضلع کا سب سے بڑا عہدہ دیا ہے۔ ایم ایل سی نے کہاکہ وہ اس عہدہ کو بحسن خوبی نبھانے کی صلاحیت رکھنے کا یقین رکھتے ہیں۔ فاروق حسین نے کہا کہ وہ قائدانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو حل کریں۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے جو ہدایت دی جائے اس پر عمل کریں۔ ایم ایل سی نے ضلع کے وزراء اور ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ بھوپال ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ سکندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر بھروسہ کرکے اس عہدہ پر فائز کیا ہے میں اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ میں اپنی خدمات کو عوام کے نام کروں گا اور سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچاؤں گا۔ پارٹی کے احکامات پر سچا اور وفادار سپاہی بن کر عمل کرتے ہوئے پارٹی کیلئے وقف ہوجاؤں گا۔ پی سی سی سکریٹری گمپا مہیندر راؤ نے سکندر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکندر ایک نظم و ضبط کا پابند سپاہی ہے اور جو کام ان کے سپرد دیا جائے محنت اور دلچسپی سے کرتے ہیں، وہ پکے کانگریسی ہیں اور وہ برسوں سے پارٹی میں بغیر عہدہ کے رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔

لیکن وہ دوسری پارٹی پر کبھی بھی نظر نہیں ڈالے۔ اور نہ پارٹی تبدیل کی۔ وحید خاں کوآرڈینیٹر نے بھی خطاب کیا۔ سابق ٹاؤن پریسیڈنٹ چپہ ڈنڈی چندر شیکھر، ڈی انجیا، شریمتی سروپا، سابق وائس چیرمین بلدیہ شیواہا، جیون ریڈی، سائی آنند و دیگر نے خطاب کیا۔ کلیم الدین، ڈی راجو، سجو ڈائرکٹر زرعی مارکٹ کمیٹی موجود تھے۔ بعد ازاں سکندر کی کثرت سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT