Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / الہام علیوف ریکارڈ چوتھی بار آذربائیجان کے صدر منتخب

الہام علیوف ریکارڈ چوتھی بار آذربائیجان کے صدر منتخب

باکو ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آذربائیجان کے مقبول قائد الہام علیوف کو حالیہ انتخابات میں 86 فیصد ووٹس حاصل ہوئے اور اس طرح انہیں ریکارڈ چوتھی بار ملک کی قیادت کا موقع مل گیا۔ اس انتخابات کا اپوزیشن پارٹیوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ آذربائیجان میں اپوزیشن الہام علیوف کے خلاف کوئی سنگین چیلنج پیدا کرنے میں ناکام رہی جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہیکہ پٹرو ڈالرس کی فراوانی نے بھی ان کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ علیوف گذشتہ 15 سال سے برسراقتدار ہیں۔ انہوں نے گذشتہ شب بھی قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان پر ایک بار پھر اعتبار کرنے اور تائید کرنے پر اظہارتشکر کیا۔ اپنے ٹیلیویژن خطاب کے دوران انہوں نے آذربائیجان کے شہریوں کے بارے میں کہا کہا انہوں نے (شہریوں) سیکوریٹی اور ترقی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ الیکشن کمیشن سے جاری ایک بیان میں رائے دہی کا تناسب 74.5 فیصد بتایا گیا۔ اس موقع پر صدر ترکی رجب طیب اردغان پہلے بیرونی قائد تھے جنہوں نے علیوف کی انتخابی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ ولادیمیر پوٹن مبارکباد دینے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT