Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / الیکشن رپورٹنگ پر ایک روزہ ورکشاپ

الیکشن رپورٹنگ پر ایک روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسمبلی الیکشن 2018 کے پیش نظر صحیفہ نگاروں کو الیکشن رپورٹنگ میں ہونے والی تبدیلیوں اور ضرورتوں سے واقف کروانے کے لیے ’ الیکشن رپورٹنگ ‘ کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ 10 نومبر بروز ہفتہ صبح 9 تا 5 بجے شام ہوٹل میجسٹک نامپلی میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈین نیوز نٹ ورک ( آئی این این ) کے اشتراک سے منعقد ہوگا ۔ اس ورکشاپ سے الیکشن کے عمل سے وابستہ آئی اے ایس ، آئی پی ایس آفیسرس ، سینئیر صحیفہ نگاروں کے علاوہ دیگر ماہرین مخاطب کرتے ہوئے جمہوریت کی بقاء میں صحافت کا قیام ، جمہوریت کے لیے الیکشن کے عمل سے متعلق مخاطب کریں گے ۔ ورکشاپ میں شرکت و استفادہ کے خواہش مند جرنلسٹس اپنا نام ، میڈیا آرگنائزیشن اور ای میل ، موبائل نمبر 9440220800 ۔ 9246279747 پر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT