Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر 27 ٹیچرس کیخلاف مقدمہ

الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر 27 ٹیچرس کیخلاف مقدمہ

ایوت محل 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں ایوت محل ضلع کے کم از کم 27 ٹیچرس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے الیکشن ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ رالیگاؤں ‘ ببھول گاوں اور کلمب تحصیل کے تحصیلداروں کی شکایت پر ایک مقدمہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے ۔ اساتذہ کو بوتھ لیول آفیسر کی ذمہ داری نبھانے کہا گیا تھا جس پر 27 اساتذہ کام پر رجوع نہیں ہوئے ۔

چھتیس گڑھ میں 4 نکسلائیٹس گرفتار
رائے پور 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میںدو مقامات سے چار نکسلائیٹس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایک پولیس عہدیدار کے بموجب چار کے منجملہ تین نکسلائیٹس کو بھنسی پولیس اسٹیشن علاقہ سے اور ایک کو ارنپور پولیس حدود سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور ضلع پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT