Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / الیکشن کمشنرس کا دورہ ناگالینڈ اور میگھالیہ

الیکشن کمشنرس کا دورہ ناگالینڈ اور میگھالیہ

نئی دہلی ۔ /13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر او پی راوت دیگر دو کمشنروں کے ساتھ ریاست ناگالینڈ اور میگھالیہ کا کل دورہ کریں گے ۔ جبکہ ان دونوں مشرقی ہند کی ریاستوں میں /27 فبروری کو اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہی مقرر ہے ۔ تینوں الیکشن کمشنرس پہلے ناگالینڈ کا اور بعد ازاں میگھالیہ کا دورہ کریں گے ۔ ان کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا ۔ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ الیکشن کمشنروں کا ربط برقرار ہے ۔ الیکشن کمیٹی نے انتخابات کے انعقاد پر اعتراض کیا تھا ۔ سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور اعلیٰ سطحی عہدیداروں کا خیال ہے کہ دو ریاستوں میں ایک ساتھ رائے دہی سے نظم و قانون کے مسائل پیدا ہوں گے ۔ ناگا لینڈ کے امیدوار مختلف سیاسی پارٹیوں کے ہیں۔ پرچہ جات رائے دہی داخل کرنے کی آخری تاریخ /7 فبروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT