Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے جائزہ حاصل کرلیا

الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے جائزہ حاصل کرلیا

نئی دہلی ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اوم پرکاش راوت نے آج نئے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں اُن کی میعاد کے دوران بہار، ٹاملناڈو، کیرالا، مغربی بنگال، پڈوچیری، آسام، اترکھنڈ، پنجاب، منی پور، اترپردیش، گوا، گجرات اور ہماچل پردیش کی اسمبلیوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ صدارتی اور نائب صدر کے عہدہ کیلئے انتخابات بھی اُن کی میعاد کے تحت منعقد کئے جائیں گے۔راوت کے تقرر کے ساتھ تین رکنی پول پیانل میں واحد خالی جائیداد پُر ہوچکی ہے۔اُن کی میعاد ڈسمبر 2018ء میں ختم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT