Saturday , December 15 2018

الیکشن کمشنر لواسہ کا دورہ ای سی آئی ایل۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس کی تیاری کا جائزہ

اے پی اور تلنگانہ کے الیکٹورل افسران سے بات چیت، آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ
حیدرآباد۔/11 جولائی، ( پی ٹی آئی) الیکشن کمشنر اشوک لواسہ نے آج یہاں الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا ( ای سی آئی ایل ) پہنچ کر عوامی شعبہ کی اس سرکردہ کپنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینس اور وی وی پی اے ٹیز ( منسلک توثیقی پرچیوں ) کی تیاری کا جائزہ لیا۔ تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ الیکشن کمشنر آف انڈیا اشوک لواسہ نے آج دوپہر سے قبل ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جیت کے ساتھ ای سی آئی ایل کا دورہ کیا ۔ وہاں ای وی ایمس اور وی وی پی اے ٹیزکی پیداوار کے موقف کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔‘‘ الیکشن کمشنر نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلیوں کے آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے ضمن میں ان دونوں ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسروں سے بات چیت کے دوران تیاریوں کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT