Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / الیکشن کمیشن ’بنا دانت والا شیر ‘ہے۔ ورون گاندھی

الیکشن کمیشن ’بنا دانت والا شیر ‘ہے۔ ورون گاندھی

Varun Gandhi

حیدرآباد۔گجرات انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر کی وجہہ سے جہاں پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن ہلہ بول رہی ہیں وہیں پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے انتخابی باڈی کو ’’ بنادانت کا شیر ‘ قراردیا ہے۔

ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں لاء اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہاکہ’’الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ حقیقت میں بنا دانت کا شیر ہے‘‘۔

ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پوری کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ’’ دستور کے ارٹیکل324کے تحت انتخابات کی نگرانی اور انعقاد کمیشن کے اختیار میں ہے مگر کیا وہ ایسا کررہا ہے؟‘‘۔

ورون گاندھی مہمان مقرر کے طور پر’’ہندوستان میں سیاسی اصلاحات‘‘ کے عنوان پر نیشنل اکیڈیمی آف لیگل اسٹاڈیز اور ریسرچ کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کی تاریخ کااعلان کیا اور گجرات کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ نہیں جبکہ دونوں ریاست کی ایوانوں کا اختتام جنوری میں ہوجائے گا۔تاہم کہاجارہا ہے کہ ڈسمبر18کو ریاست میں الیکشن کو ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT