Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن بھی سی بی آئی کی طرح مرکز کے زیراثر: اعظم خان

الیکشن کمیشن بھی سی بی آئی کی طرح مرکز کے زیراثر: اعظم خان

رامپور ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے اپنے رویہ میں کوئی تبدیلی لائے بغیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پر عائد امتناع کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کی آج دھمکی دی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن دراصل مرکز کے زیراثر کام کررہا ہے ۔ اترپردیش کے وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی سی بی آئی کی طرز پر کام کررہا ہے جو مرکز کے زیراثر ہے ۔ الیکشن کمیشن نے /11 اپریل کو اعظم خان اور بی جے پی لیڈر امیت شاہ کی انتخابی سرگرمیوں پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ اعظم خان نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پابندیاں برخاست نہ کی جائیں تو وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT