Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / الیکشن کمیشن نے کشواہا واقعہ پر ضلع مجسٹریٹ سے رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن نے کشواہا واقعہ پر ضلع مجسٹریٹ سے رپورٹ طلب کرلی

پٹنہ ۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج ضلع مشرقی چمپا رن کے  مجسٹریٹ سے کشواہا واقعہ کی اسٹینگ ویڈیو کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ مبینہ طور پر اس اسٹینگ ویڈیو میں ریاست بہار کے وزیر اودھیش پرساد کشواہا کو رشوت حاصل کرتے دکھایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے اس واقعہ کی سی پی آئی تحقیقات مطالبہ کیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے شہروں جہاں آباد اور بھبوا کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اس کا حوالہ دیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف الکٹورل آفیسر لکشمنن نے کہا کہ ہم نے ضلع مجسٹریٹ سے جلد از جلد رپورٹ روانہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔ اس کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثناء بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے مبینہ طور پر اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نتیش کمار حکومت کی حقیقت بے نقاب ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT