Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / الیکشن کمیشن کا انتخابی اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن کا انتخابی اعلامیہ جاری

نئی دہلی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پانچ مرحلوں میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے مرحلے کا اعلامیہ جاری کردیا جو 25 نومبر کو 15 اسمبلی حلقوں کے لئے منعقد ہوگا۔ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر اُمنگ نرولا نے اعلامیہ میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سفارش کے بموجب ریاستی گورنر نے

نئی دہلی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پانچ مرحلوں میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے مرحلے کا اعلامیہ جاری کردیا جو 25 نومبر کو 15 اسمبلی حلقوں کے لئے منعقد ہوگا۔ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر اُمنگ نرولا نے اعلامیہ میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سفارش کے بموجب ریاستی گورنر نے ریاست کے 15 انتخابی حلقوں میں پہلے مرحلے میں رائے دہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 نومبر ، جانچ 7 نومبر اور سبکدوشی کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈپٹی سی ای او راکیش کمار سرنگل نے کہا کہ جاریہ سال 23 ڈسمبر کو رائے شماری ہوگی۔ رائے دہی 8 بجے صبح سے 4 بجے شام تک ہر حلقے میں مقررہ تاریخ کو مقرر کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں 25 نومبر ، 2 ، 9 ، 14 اور 20 ڈسمبر کو رائے دہی مقرر ہے۔الیکشن کمیشن کے بموجب دوسرے مرحلے کی رائے دہی کا اعلامیہ 7 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں گریز، باندی پورہ ، سوناواری ، کنگن ، گندرول ، نوبرا، لیہ ، کارگل ،زنسکر، کشٹوار، اندروال، ڈوڈا ، بھدرواہ، رام بن اور بنیہال میں رائے دہی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT