Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن کی ممتابنرجی کو نوٹس ، عوام جواب دینگے : ممتا

الیکشن کمیشن کی ممتابنرجی کو نوٹس ، عوام جواب دینگے : ممتا

کولکتہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی نے بعض ایسے بیانات دیئے ہیں جو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دائرہ میں شامل ہیں۔ ممتابنرجی کا جواب حاصل ہونے کے بعد آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سوری سے موصولہ اطلاع کے بموجب الیکشن کمیشن کی وجہ بتاؤ نوٹس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا کہ ان کے خلاف کارروائی کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وجہ بتاؤ نوٹس کا 19 مئی کو جواب دیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا۔ تاہم ممتابنرجی نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کو حریف پارٹیوں کے ان پر تبصروں کا بھی جائزہ لینا پڑے گا۔ انہوں نے بنگالی سال نو کے دن وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ اس کا جواب 19 مئی کو ریاست کے عوام دیں گے۔ وہ واضح طور پر برہم نظر آرہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT