Wednesday , December 19 2018

الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات

میدک۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ضلع میدک میں بھی ووٹر شناختی کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کرنے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں کو چاہیئے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر صدفیصد عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ ووٹر کارڈ کو آدھار سے

میدک۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ضلع میدک میں بھی ووٹر شناختی کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کرنے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں کو چاہیئے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر صدفیصد عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے پر بوگس رائے دہی کا طریقہ کار پر بریک لگ جائے گا بلکہ ہر شہری کو ایک ہی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوجائے گا ۔ اس عمل پر پوری طرح عمل آوری کیلئے متعین شدہ سرکاری عہدیداروں کو بلالحاظ سیاسی وابستگی تمام قائدین کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ جوائنٹ کلکٹر میدک مسٹر وینکٹام راؤ ٹی این جی اوز بھون میدک میں محکمہ مال کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش ‘ آئی سی ڈی ایس پراجکٹ ڈائرکٹر شریمتی لکشمی دیوی کے علاوہ ڈیویژن میدک سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار ‘ ڈپٹی تحصیلدار کے علاوہ اسسٹنٹ آئی سی ڈی ایس آفیسر شریمتی اوما رانی بھی موجود تھیں ۔ جوائنٹ کلکٹر نے کہا کہ متعین شدہ عہدیداروں کو چاہیئے کہ گھر گھر جاکر آدھار نمبر حاصل کرتے ہوئے اس کو ووٹر آئی ڈی سے مربوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو صدفیصد پورا کرنے کیلئے آنگن واڑی ورکرس کی بھی خدمات حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 12‘ 19اور 26 تاریخ کو بوتھ لیول عہدیداروں کو چاہیئے کہ ا س امر سے متعلق خصوصی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متحرک ہوجائیں اور سیاسی قائدین ‘عوامی منتخبہ قائدین سے تعاون حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ہو کہ ریاستی حکومتوں کے پروگرامس کو کامیاب کرنا سرکاری ملازمین کا فریضہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پروگرامس مشن کاکتیہ ‘ واٹر گرڈ ‘ شادی مبارک ‘ آسرا پنشن‘ مستحقین میں اراضیات کی تقسیم کے علاوہ می سیوا کے ذریعہ عوام کو بالخصوص طلبہ کو حاصل ہونے والی تمام سہولیات کو صحیح ڈھنگ سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر کوئی کثر نہ چھوڑیں ۔

TOPPOPULARRECENT