Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / الیکشن کیوں کرواتے ہیں، براہ راست دہلی سے ہی وزیراعلیٰ بھیج دیجئے : صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے

الیکشن کیوں کرواتے ہیں، براہ راست دہلی سے ہی وزیراعلیٰ بھیج دیجئے : صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے

ممبئی ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں جاری سیاسی کشمکش کے درمیان شیوسینا سربراہ ٹھاکرے نے بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو گورنر کی طرف ہی وزیراعلیٰ بھی منتخب کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بیحرمتی کی جارہی ہے۔ ٹھاکرے نے جمعرات کو الہاس نگر میں ایک ریالی میں کہاکہ اگر جمہوریت کی بیحرمتی ہی کی جانی ہے تو ایک جمہوری ملک کہنے کا کیا فائدہ؟ الیکشن کرانا بند کردینا چاہئے تاکہ وزیراعظم مودی کسی رکاوٹ کے بغیر بیرون ممالک کے دورے پر جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا بند کردیجئے تاکہ وقت اور پیسے کی بچت ہوسکے۔ وزرائے اعلیٰ کو بھی گورنروں کی طرح ہی منتخب کردیں۔

TOPPOPULARRECENT