Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / الیکن کمیشن کی خودمختاری میں مداخلت جمہوریت کیلئے خطرہ :ملی کونسل

الیکن کمیشن کی خودمختاری میں مداخلت جمہوریت کیلئے خطرہ :ملی کونسل

نئی دہلی13 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن دستوری طور پر ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ،صاف شفاف الیکشن کرانا اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا اس کی سب سے اہم ذمہ داری ہے ،ہندوستانی جمہوریت کے نظام اور اس کی بقا کا دارومدار اسی ادارے پر ہے ،اس ادارے پر اگر کسی طرح کا کوئی حکومتی دباؤ بنایاجاتاہے یا عوام کو کسی طرح کا کوئی شک ہوتاہے تو وہ انتہائی افسوسناک اور ہندوستانی جمہوریت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کیا ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات کا وقت قریب قریب برابر ہے ۔ ہماچل کا نومبر میں ہورہاہے اور گجرات کا دسمبر میں، لیکن الیکشن کمیشن نے صرف ہما چل پردیش کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جبکہ گجرات کا نہیں کیا ہے حالاں کا دونوں کا اعلان ایک ساتھ ہوناتھا ،انہوں نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ بناکر گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک ساتھ کرنے سے روکیا گیا ہے اور اس کی وجہ ہے یہ ہے کہ 22 اکتوبر کو وزیر اعظم مودی صاحب گجرات میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں،اگر اس سے پہلے تاریخ کا اعلان کردیاجاتاہے تو بہت ساری اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوجائیں گی جس کی بنیاد پر وہ ہمیشہ کی طرح عوام کو جھوٹے خواب نہیں دکھاپائیں گے اور نہ ہی وعدوں کا پٹارا کھول پائیں گے اس لئے تاریخ کے اعلان کئے جانے کو روک دیاگیا ہے تاکہ وہ ہمیشہ کی گجرات کو ایک مرتبہ پھر جملوں کی سوغات دے سکیں۔

TOPPOPULARRECENT