Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / الیکٹرانک اشتہار میں ’پپو‘ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا امتناع

الیکٹرانک اشتہار میں ’پپو‘ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا امتناع

احمدآباد۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے گجرات میں برسر اقتدار بی جے پی کو الیکٹرانک اڈورٹائزمنٹ میں لفظ ’پپو‘ استعمال کرنے سے منع کردیا ہے، جو ظاہر طور پر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو نشانہ بناتا ہے اور ہتک آمیز ہے۔ پپو کو سوشل میڈیا میں عام کیا گیا تاکہ راہول کو نشانہ بناسکے۔ اس تبدیلی کی توثیق کرتے ہوئے بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ اشتہار کے متن میں یہ لفظ کوئی مخصوص فرد سے جوڑا نہیں گیا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق گجرات چیف الیکٹورل آفیسر کے تحت کام کرنے والی میڈیا کمیٹی نے اشتہار کے اسکرپٹ میں مذکورہ لفظ پر اعتراض کیا، جو پارٹی نے گزشتہ ماہ منظوری کے لیے داخل کیا تھا۔ ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی اس لفظ کو بدل کر نئی اسکرپٹ ای سی کی منظوری کے لیے داخل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT