Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / الیکٹرانک مشینوں پر اپوزیشن کے شبہات کا بی جے پی نے مذاق اڑایا

الیکٹرانک مشینوں پر اپوزیشن کے شبہات کا بی جے پی نے مذاق اڑایا

کولکتہ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اپوزیشن پارٹیوں پر جو برقی رائے دہی مشینوں کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کررہی ہیں، مذاق اُڑاتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے نشاندہی کی کہ ان کا موقف مستقل نہیں ہے، کیونکہ خود کو اپنی حکمت عملی پالیسیوں میں کوتاہیاں تلاش کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ برقی رائے دہی مشینوں کے بارے میں شکوک و شبہات کیوں ظاہر کرتے ہیں جبکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے اور بہار میں جے ڈی یو۔ آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد کامیاب رہا۔ شاہنواز حسین ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر وہ کامیابی حاصل کریں تو کیا مشینیں اچھی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT