Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / الیکٹرانک میڈیا اور سرمایہ داروں سے عام آدمی پارٹی امیدوار کو نقصان

الیکٹرانک میڈیا اور سرمایہ داروں سے عام آدمی پارٹی امیدوار کو نقصان

ٹی آر سی کا مذاکرہ، شریمتی چھایہ رتن و دیگر کا خطاب

ٹی آر سی کا مذاکرہ، شریمتی چھایہ رتن و دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔18مئی(سیاست نیوز)ذرائع ابلاغ بالخصوص الکٹرانک میڈیاکا سرمایہ دار امیدواروں کے تئیں جانبدارانہ رویہ عام آدمی کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے امیدواروںکے لئے نقصاندہ ثابت ہوا۔ تلنگانہ ریسور س سنٹر کے مذاکرے تلنگانہ میںعام انتخابات‘ رحجانات اور امیدواروں کا تجربہ سے صدراتی خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر شریمتی چھایہ رتن ان خیالات کا اظہار کررہی تھی۔تلنگانہ ریسور س سنٹر کے 122ویں مذاکرے سے مسٹر آر وینکٹ ریڈی‘ جناب محمدافضل‘ محترمہ شیخ نسیم بیگم‘ ڈاکٹر سریدھر گوکہ‘مسٹر پی رمنا ریڈی‘ اور دیگر نے بھی اس مذاکرے سے خطاب کیا۔شریمتی چھایہ رتن نے کہاکہ عام آدمی پارٹی سے میری امیدواری کے اعلان سے قبل تک ذرائع ابلاغ کے نمائندے اپنے مائیک کے ساتھ میرے ارد گرد گھومتے نظرآرہے تھے مگر اعلان کے فوری بعد وہ گم ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات سرمایہ دار اور عام آدمی کے درمیان میں تھا اور قومی اور علاقائی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کا شمار سرمایہ داروں میںہی ہے۔ شریمتی چھایہ رتن نے صاف اور شفاف انتخابات کے لئے سخت قوانین کی ضرورت پر زورد یا انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران پیسے تقسیم کرنے والوں کے علاوہ پیسوں کے عوض میں امیدواروں کی تشہیر کرنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT