Wednesday , April 25 2018
Home / سیاسیات / الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فروختگی پر اعتراض

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فروختگی پر اعتراض

نئی دہلی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی اِس ہدایت پر جس کے ذریعہ دو مسلمہ عوامی شعبے کے اداروں کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فروخت پر تحدید لگائی گئی، اسٹیٹ الیکشن کمیشنوں نے اعتراض کیا ہے، یہ بات اسٹیٹ الیکشن کمشنرس کی حالیہ کانفرنس کی روئیداد سے معلوم ہوئی جس کا آر ٹی آئی کے ذریعہ انکشاف ہوا ہے۔ اِس میٹنگ میں تقریباً تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے الیکشن کمشنروں نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اِس ضمن میں جاری کردہ سرکولر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اِس سے ووٹروں اور سیاسی جماعتوں میں اِن مشینوں کے استعمال اور اعتبار کے بارے میں مزید اُلجھن پیدا ہوجائے گی۔ 26 مئی 2017 ء کو جاری کردہ سرکولر بیان کرتا ہے کہ ای سی آئی ای وی ایم کا ڈیزائن جس سے ٹکنیکل اکسپرٹس کمیٹی / کمیشن نے منظوری دی، کسی اور کو ای وی ایم فروخت کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ سرکولر نے یہ بھی کہاکہ دیگر بشمول اسٹیٹ الیکشن کمیشنس، بیرونی انتخابی ادارہ جات وغیرہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فروخت کے لئے علیحدہ ڈیزائن بنایا جائے گا۔ اس معاملہ پر اسٹیٹ الیکشن کمشنروں کی آل انڈیا کانفرنس منعقدہ 8-9 نومبر 2017 ء کے دوران غور و خوض کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT