Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا میں تقررات

الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا میں تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا حیدرآباد (ای سی آئی ایل ) کی مختلف زونل / برانچس میں انجینئر ٹرینر کے تقررات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ جملہ 84 جائیدادیں ہیں ۔ بی ای / بی ٹیک کامیاب امیدواروں کے لیے سنہرا موقع ہے کیوں کہ ملازمت کی گیارنٹی اور بہترین تنخواہ ہے ۔ امیدوار کا انتخاب گیٹ رینک اور انٹریو کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر ہے ۔ منتخب امیدواروں کو ہیڈ آفس حیدرآباد اور ملک کے دیگر مقامات پر موجود ادارے کے کسی بھی دفتر میں تقرر کیا جائے گا ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ 50 ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ 20 ، میکانیکل 14 جائیدادیں ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ای سی ای ، سی ایس ای ، میکانیکل انجینئرنگ میں 65 فیصد نمبرات سے بی ای ، بی ٹیک کامیاب ہونا ہے اور گیٹ 2018 میں ورلڈ اسکور حاصل بھی ہونا لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر 31 دسمبر 2017 تک 25 برس سے زائد نہ ہو ۔ پے اسکیل دوران تربیت 38,430 ادا کیا جائے گا ۔ جب کہ ادارے کے قواعد کے مطابق پی ایف تعطیلات اور دیگر تمام سہولتیں فراہم ہوں گی ۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد انجینئر کے عہدے میں پہلے سال 47,780/- اور دوسرے سال 49,210 اور تیسرے سال 50,690 روپئے تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ careers.ecil.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT