Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / الیکٹرانک کنزیومر اور ٹریڈس سے جی ایس ٹی کا خیر مقدم

الیکٹرانک کنزیومر اور ٹریڈس سے جی ایس ٹی کا خیر مقدم

ریاستی و قومی سمینار ، مرکزی وزیر اور دیگر شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : الیکٹرانک کنزیومر الیکٹرانکس اور ہوم اپلائنسیس کے میدان میں ممتاز مقام رکھنے والی کمپنی ویڈیوکان نے اسوچم ، پیناسانک کے اشتراک سے حیدرآباد میں جی ایس ٹی میٹ منعقد کیا ۔ جس کا مقصد الیکٹرانک کے تاجرین اور گاہکوں کو جی ایس ٹی سے واقف کرواتے ہوئے شعور بیدار کرنا تھا ۔ اس موقع پر جی ایس ٹی پر کافی گہرائی سے مذاکرات کیے گئے ۔ جس میں تقریبا 200 شہروں سے الیکٹرانکس اینڈ ہوم اپلائنسیس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ حیدرآباد میں منعقدہ جی ایس ٹی سمیٹ میں مسٹر جی راجیش کمار اسسٹنٹ کمشنر ، کمرشیل ٹیکس ، انفورسمنٹ کے علاوہ آرایڈوکنڈالا اسسٹنٹ کمشنر کمرشیل ٹیکس انفورسمنٹ نے شرکت کی جب کہ دہلی میں منعقدہ نیشنل اسوچم ویڈیو کان جی ایس ٹی سمیٹ میں مسٹر ارجن رام میگھوال مرکزی مملکتی وزیر فینانس نے شرکت کر کے اسوچم کو سمیٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیا ۔ اسی دوران مسٹر اروندھ دھوت ڈائرکٹر ویڈیو کان نے اپنے خطاب میں جی ایس ٹی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ صنعتی اداروں کے لیے ایک بہترین نظام ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT