Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / الیکٹرک وہیکلس کو فروغ دینے کی ضرورت : نیتی آیوگ

الیکٹرک وہیکلس کو فروغ دینے کی ضرورت : نیتی آیوگ

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرنشین نیتی آیوگ راجیو کمار نے آج کہاکہ ہندوستان میں الیکٹرک وہیکلس (EVs) کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان پوری طرح مارکٹ یا وزارتوں پر انحصار نہیں کرسکتا اور بنیادی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مستقبل میں اختراعی ٹرانسپورٹیشن ماڈل درکار ہوگا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ نیتی آیوگ اِس موقف میں ہوگا کہ مستقبل کے بہتر ٹرانسپورٹیشن کی پالیسی وضع کرپائے اور مجھے اُمید ہے کہ ہم آنے والے وقت میں اسی مقصد سے آگے بڑھیں گے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں حکومت کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT