Saturday , October 20 2018
Home / جرائم و حادثات / الیکٹریشن کی خودکشی

الیکٹریشن کی خودکشی

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) غازی ملت کالونی چندرائن گٹہ میں والدہ کی مبینہ طور پر ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر راما راؤ نے بتایا کہ 18 سالہ عبداللہ خاں نے جو غازی ملت کالونی کے ساکن عبدالوحید خاں کا بیٹا تھا، آج صبح اپنے مکان کے حمام میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ عبداللہ پیشہ سے الیکٹریشن بتایا گیا ہے جو کل رات اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک تقریب میں گیا اور صبح 4 بجے واپس آیا۔ اس بات پر ناراض عبداللہ کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اُس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT