Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / الیکٹورل اینڈ پولٹیکل ریفارمس پر کانفرنس کا آج آغاز

الیکٹورل اینڈ پولٹیکل ریفارمس پر کانفرنس کا آج آغاز

حیدرآباد۔11مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ وآندھرا الیکشن واچ اور اسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دو روزہ بارہویں سالانہ کانفرنس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اے ڈی آر فاونڈر ممبر وٹرسٹی پروفیسر تریلوچن شاستری نے کہاکہ 12اور 13مارچ کو مری چنا ریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ بنجارہ ہلز میں الکٹورل اینڈ پولٹیکل ریفارمس پر مباحثہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا چیف الیکشن کمشنر سید نسیم زیدی مہمانِ خصوصی شرکت ہوں گے جبکہ کانفرنس میںمختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے الکٹورل اور سیاسی اصلاحات پر مقالہ جات پیش کریں گے ۔ انہوں مزیدکہاکہ اس موقع پر بہار الیکشن واچ 2015پر تیا ر کردہ کتاب کی بھی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ تلنگانہ و آندھرا الیکشن واچ اور اے ڈی آر قائدین نے دونوں تلگوریاستوں کی قومی او رعلاقائی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مالی سال2010-11تا2014-15میں حاصل کردہ چندے ‘ عطیات کی تفصیلی رپورٹ جاری کی۔جس میں چندہ اور عطیات کے ذریعہ سیاسی جماعتوں کو دئے گئے رقومات کے چیک نمبر کے ساتھ تفصیلات درج ہیں۔تریلوچن شاستری نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی آمدنی اور خرچ میں شفافیت کے بعد ہی رشوت اور بدعنوانی کے واقعات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ڈاکٹر اجیت رانا ، ڈاکٹر ڈی راکیش ریڈی‘پروفیسر جگدیب چوکر‘مسٹر وائی راجندر پرساد‘میجر جنرل انیل ورما بھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT