الیگزینڈر کا ڈوپ ٹسٹ مثبت،اہلیہ کا میڈل بھی خطرہ میں

 

پیونگ چینگ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس کے دوران کرلنگ کے ڈبلز مقابلے میں برونز میڈل جیتنے والے روسی ایتھلیٹ الیگزینڈر کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس کی اہلیہ و جوڑی دار انستیسیا کا میڈل بھی خطرے میں پڑگیا۔اس صورتحال کی وجہ سے روس ایک نئی خفت سے دوچارہے جس کے ایتھلیٹس پہلے ہی ملک پر پابندی کی وجہ سے اولمپک پرچم تلے ان مقابلوں میںحصہ لے رہے۔روسی وفد نے الیگزینڈر کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے اور اس معاملے پر مزید کارروائی بھی جاری ہے۔یہ صورتحال ایسے مرحلے پر پیدا ہوئی جب روسی ایتھلیٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں میڈل جیت چکے ہیں اور اگر انہیں میڈل سے محروم کیا جاتا ہے تو ان کی ا ہلیہ کا میڈل بھی خطرے میں پڑجائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس کے دوسرے نمونے کا تجزیہ اور رپورٹ کی تفصیل سامنے آنے کے بعد حقیقی صورتحال واضح ہو گی۔اس ایتھلیٹ کے نمونے میں وہی مواد پایا گیا جس کی وجہ سے روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کو بھی ڈوپ ٹسٹ کے باعث پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT