Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / امارات طیارہ کی حیدرآباد میں ایمرجنسی لینڈنگ ، مسافر فوت

امارات طیارہ کی حیدرآباد میں ایمرجنسی لینڈنگ ، مسافر فوت

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) امارات کا دبئی سے بینکاک جانے والا طیارہ آج ہنگامی طور پر شمس آباد ایرپورٹ پر اتر پڑا ۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبعیت اچانک بگڑ جانے سے میڈیکل ایمرجنسی کے باعث طیارہ کو آر جی آئی حیدرآباد ایرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا تاہم ایرپورٹ پر طیارہ کے لینڈ ہونے کے بعد اس مسافر کو مردہ قرار دیا گیا ۔ ایر لائین کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارہ میں دوران پرواز ایک مسافر کے گرپڑنے کے بعد طیارہ کو شام 4.30 بجے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتارنے کیلئے اجازت مانگی گئی ۔ امارت کے ترجمان نہ کہا کہ طیارہ کی آمد کے فوری بعد مسافر کا انتقال ہوگیا ۔ اس کے بعد ایک گھنٹہ 45 منٹ کے تاخیر کے بعد طیارہ کا بینکاک کا اگلا سفر شروع ہوا ۔ امارات کے ترجمان نے فلائیٹ AK372 دبئی تا بینکاک پرواز کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث حیدرآباد میں اتارنے کی توثیق کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT