Thursday , December 13 2018

امارات کرکٹ بورڈکو ہندوستان کے فیصلے کا انتظار

امارات کرکٹ بورڈکو ہندوستان کے فیصلے کا انتظار

امارات کرکٹ بورڈکو ہندوستان کے فیصلے کا انتظار

دبئی ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے زیادہ تر مقابلے ہندوستان میں ہی کرائے جانے کا اعلان کردیا ہے، اس کے بعد ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔ پہلے جنوبی افریقہ کو پہلی پسند قرار دیا جارہا تھا لیکن اب وہ آئی پی ایل کے محض چند مقابلوں کی میزبانی میں دلچسپی نہیں رکھتا لہذا میں متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کی میزبانی کی حوالے سے بی سی سی آئی کے فیصلے کا انتظار ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ وزرات داخلہ کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے تا کہ ہندوستان میں میدانوں کا انتخاب کیا جائے اور آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔علاوہ ازیں ملک میں ہونے والے انتخابات کے باعث انڈین پریمئر لیگ کے کچھ مقابلے ملک سے باہر کرائے جائیںگے ۔ اس مقصد کیلئے ہندوستان کو بنگلہ دیش اور یو اے ای میں سے کسی ایک ملک کا انتخاب کرنا ہے۔ بی سی سی آئی کی یہ بھی کوشش ہے کہ آئی پی ایل کے زیادہ تر میچز ملک میں ہی کرائے جائیں ۔اسی وجہ سے بورڈ مشاورت کر رہا ہے تاکہ جہاں انتخابات پہلے ختم ہوجائیں وہاں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جاسکے۔ یو اے ای کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان آئی پی ایل کے مقابلوں کی میزبانی دیتا ہے تو متحدہ عرب امارات اس کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT