Wednesday , August 15 2018
Home / عرب دنیا / امارات کے طلباء نے یوم اطفال پر عالمی ریکارڈ بنایا

امارات کے طلباء نے یوم اطفال پر عالمی ریکارڈ بنایا

دوبئی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقع ایک ہندوستانی اسکول کے 5,000 طلباء نے کچھ اس انداز میں خود کو سیٹ کیا کہ دیکھنے والوں کو وہ ایک دیو ہیکل کشتی نظر آنے لگی۔ اس طرح یہ نیا ریکارڈ بناکر انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اپنا نام درج کروالیا جو دراصل ہندوستان میں منائے جانے والے ’’یوم اطفال‘‘ اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن بھی تھا۔ اطلاعات کے مطابق پیس ایجوکیشن گروپ کے انڈیا انٹرنیشنل اسکول کے4,882 طلباء نے امارات کے پرچم کے رنگوں کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو دراصل ہندوستان میں آنجہانی جواہر لال نہرو کا یوم پیدائش ہے، جسے یعنی 14 نومبر ’’یوم اطفال‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، کی تقریب کے سلسلے میں تھا۔ جواہر لال نہرو بچوں سے بے حد محبت کرتے تھے اور بچے بھی انہیں پیار سے ’’چچا نہرو‘‘ کہتے تھے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل منجوریجی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے طلباء کے لئے اہم ترین تھا کیونکہ انہوں نے مشترکہ تقریب میں وہ کارنامہ انجام دیا جس نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی زندگی ایک کشتی کی طرح ہے جو سمندر میں رواں دوراں ہے جبکہ کشتی بھی امارات کے ہیریٹیج کی علامت ہے۔

TOPPOPULARRECENT