Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / امارات ‘ یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک

امارات ‘ یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک

ابوظہبی 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر بحران سے متاثرہ ملک یمن کو دنیا میں سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک بن گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ فینانشیل ٹریکنگ سرویس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کو جملہ 508.7 ملین درہمس کی مدد کی گئی ہے جو 138.5 ملین ڈالرس کے مماثل ہے ۔ عالمی سطح پر جملہ 449.5 ملین ڈالرس کی رقم یمن کو امداد کے طور پر دی گئی ہے ۔ یہ ادارہ اقوام متحدہ کے تحت کام کرتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد وغیرہ کا حساب رکھتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون و ترقی لبنی بنت خالد القاسمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں انسانی بحران کا شکار سبھی کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ اقوام متحدہ کے ڈاٹا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے یمن کو جملہ 16.6 فیصد اور برطانیہ نے 10.3 فیصد مدد فراہم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT