Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / امام مسجد الاقصیٰ نے مکہ مسجد میں نماز جمعہ اداکی

امام مسجد الاقصیٰ نے مکہ مسجد میں نماز جمعہ اداکی

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) امام مسجد اقصیٰ فلسطین فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب حفظہ اللہ نے آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ خطبہ جمعہ کے آغاز سے قبل فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب مکہ مسجد پہنچے جن کا سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد مسٹر خواجہ نعیم الدین نے خیرمقدم کیا۔ نماز جمعہ کا خطبہ و امامت کے فرائض مولانا حافظ رضوان قریشی نے انجام د

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) امام مسجد اقصیٰ فلسطین فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب حفظہ اللہ نے آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ خطبہ جمعہ کے آغاز سے قبل فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب مکہ مسجد پہنچے جن کا سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد مسٹر خواجہ نعیم الدین نے خیرمقدم کیا۔ نماز جمعہ کا خطبہ و امامت کے فرائض مولانا حافظ رضوان قریشی نے انجام دیئے۔ بعد ازاں امام مسجد الاقصیٰ کو مکہ مسجد کا تفصیلی معائنہ کرواتے ہوئے مسجد کی تاریخ و تعمیر سے واقف کروایا گیا۔ فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب جوکہ مختصر دورہ حیدرآباد پر شہر میں ہیں نے مکہ مسجد کو فن تعمیر کا شاہکار قرار دیتے ہوئے اس مسجد میں نماز کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کیا اور حیدرآباد میں ان کے خیرمقدم پرشہریوں سے اظہار تشکر کیا۔مکہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے فوری بعد دیگر مصروفیات کی بنا پر فضیلۃ الشیخ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے مکہ مسجد کی تعمیر اور رقبہ کے متعلق تفصیلات دریافت کیں اور حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT