Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / امام کا انتخاب صلاحیتوں کی بنیاد پر ہوا:انضمام

امام کا انتخاب صلاحیتوں کی بنیاد پر ہوا:انضمام

کراچی ۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ امام الحق کا چچا ضرور ہوں لیکن ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔ فواد عالم کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو صرف زیادہ رنز بنانے پر نہیں بلکہ صلاحیت اور تکنیک کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔ اگر زیادہ رنز بنانے کھلاڑی کو منتخب کرنا ہو تو سلیکٹرز کی ضرورت نہیں۔ ہر منتخب کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔دریں اثنا پاکستان ونڈے اسکواڈکا حصہ بننے والے کرکٹرز محمد حفیظ احمد شہزاد فخر زمان شاداب خان ، جنید خان ، عماد وسیم، رومان رئیس، فہیم اشرف اور امام الحق ہفتے کو دبئی روانہ ہوں گے۔ شعیب ملک پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT