Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / امام کعبہ کو پاکستان کی پولیو مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

امام کعبہ کو پاکستان کی پولیو مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

ریاض ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستانیوں پر عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے سفری پابندیوں کی تجویز کے بعد پاکستانی حکام نے ملک میں ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں امام کعبہ عبد الرحمن السدیس بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان دنیا کے ایسے تین ممالک میں شامل ہے جس کے شہریوں پر بیرونِ ملک سفر سے قبل پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کی پابندی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ تارڑ نے منگل کو ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کو بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی شہریوں پر لازم کر دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو کی ویکسین پئیں اور ان مسافروں کے پاس ویکسین پلائے جانے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی شہری پولیو فری سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے جو کہ قابل تشویش اقدام ہے۔ سائرہ نے کہا کہ اس سے قبل ہندوستان بھی اس طرح کی پابندیوں کا سامنا کر چکا ہے۔ انھوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے پانچ ایئر پورٹس سے روزانہ تقریباً 12 ہزار افراد بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ وزیرِ مملکت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اگلے ماہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔ ان کے مطابق آئندہ ماہ امام کعبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران وہ پولیو مہم میں خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT