Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / امانت اللہ خاں اور پرکاش جروال کی مقبولیت برقرار

امانت اللہ خاں اور پرکاش جروال کی مقبولیت برقرار

نئی دہلی 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کو زدوکوب کے ضمن میں دو ارکان اسمبلی امانت اللہ خاں اور پرکاش جروال کی گرفتاری کے باوجود ان کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ اوکھلا اور دیولی کے ووٹروں نے کہا ہے کہ ان کے متعلقہ رکن اسمبلی نے اچھا کام کیا ہے۔ جنوبی دہلی کے علاقہ دیولی کی گلیاں اس گڑبڑ سے متاثر نہیں ہوئی ہیں جس (گڑبڑ و ہنگامہ) نے عام آدمی پارٹی (عاپ) کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ جروال کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ان کے حلقہ کے ووٹروں نے کہاکہ وہ اس واقعہ سے باخبر نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT