Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امان و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح

امان و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح

سنگاریڈی میں ضلع ایس پی سومتی کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی13 ؍ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں عیدالاضحی و گنیش اتسو کے موقع پر امن و امان کا قیام پولیس کی اولیںتر جیح ہے عیدو تہوار امن کا پیغام لا تے ہیں، ہر دو فرقہ کے عوام امن کا مظاہر ہ کریں اور آپسی بھا ئی چا رہ کے سا تھ عید و تہوار منائیں۔میدک ضلع ایک پر امن مقام ہے بر سہا برس سے یہاں کے عوام مل جل کر رہتے آئیں ہیں ۔ اسی روایت کو برقرار رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی ضلع میدک بی ۔ سو متی نے سنگاریڈی ضلع ایس پی آفس میں منعقدہ ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیشہ پر امن ماحول فراہم کرنے کیلئے متحرک رہتی ہے ۔عید و تہوار کے موقع پر امن کی برقراری شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک کے تمام ٹائونس ‘ منڈل مستقر اورمواضعات میں آباد تمام مذاہب کے لوگ آپسی اتحاد ‘ بھا ئی چارہ ‘ قومی یکجہتی کے ذریعہ ہی مواضعات ‘ شہر ‘ ریاست اور ملک کو ترقی کی شا ہرہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔اور تمام مذاہب کے عیدین و تہواروں کو آپس میں مل جل کر منا تے ہوئے شہر کی پر امن فضاء کو برقرار رکھا جائے ۔ضلع ایس پی نے کہا کہ گنیش پنڈ لوں کی تنصیب کیلئے مقامی پولیس اسٹیشنوں میں درخواست داخل کرتے ہوئے اجا زت حاصل کرنا لا زمی ہے ۔خانگی ارا ضی پر گنیش پنڈالوں کی تنصیب کیلئے اراضی ما لکین سے اجا زت حا صل کرنا ضروری ہے ۔گنیش و سرجن جلوس کے دوران ڈی جے سائونڈ پر امتناع عائد رہے گا ۔گنیش تہوار کے پر امن انصرام کیلئے پولیس نے جو اُصول و ضوا بط بنائے ہیں ان پر سختی سے عمل آواری بے حد ضرور ی ہے بصورت دیگر کاروائی کی جائی گی ۔انہوں نے کہاکہ گائو کشی ‘ خرید وفروخت پر امتنا ع عائد ہے ۔بڑے جانوروں کی منتقلی کے موقع پر کسی بھی فرد کو قانون اپنے ہا تھ میں لینا نہیں چا ہیے ۔کسی قسم کی شکا یت ہو تو وہ پولیس کو اطلا ع کریں۔پولیس قانونی کاروائی کر یگی ۔ضلع کے تین مقامات کوہیر‘  متنگی اور رنگدھام پلی میں چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے ۔ مزید 9 چک پو سٹوں کا 17 ستمبرکے بعد قیام عمل میں آئیگا ۔انہوں نے کہا کہ جاریہ سال عید الا ضحی و گنیش اتسو کا ایک ہی وقت میں انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔عوام ان تہواروں کو بلا لحاظ مذہب پر امن طور پر ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کے سا تھ منائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سنگاریڈی ترپت انا  اور ڈی ایس پی رامچندرا پور موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT