Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / امبانی حکومت نہیں چلاتے: مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم

امبانی حکومت نہیں چلاتے: مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے اس الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہ مکیش امبانی یو پی اے حکومت چلا رہے ہیں، مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز پر تیقن سے کم گیس کی پیداوار کی بناء پر زبردست جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور بینک ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔ اس کے بعد ہی قیمت میں کسی اضافہ کی اجازت دی جاسکتی

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے اس الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہ مکیش امبانی یو پی اے حکومت چلا رہے ہیں، مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز پر تیقن سے کم گیس کی پیداوار کی بناء پر زبردست جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور بینک ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔ اس کے بعد ہی قیمت میں کسی اضافہ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ چدمبرم نے جو تمام اندرون ملک قدرتی گیس پیداکنندگان بشمول ریلائنس انڈسٹریز کو قدرتی گیس کی قیمت میں اپریل سے تقریباً دوگنے اضافہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت نے مرکزی وزیر تیل ایم ویرپا موئیلی اور دیگر کے خلاف گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی جو شکایت پولیس میں درج کروائی ہے’’ مضحکہ خیز‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام باتیں سڑک پر پھینک دیئے جانے کے قابل ہیں ان کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ وہ ایک انٹرویو دے رہے تھے۔ اس سوال پر کہ کجریوال کی جانب سے اس الزام پر کہ امبانی حکومت چلارہے ہیں ان کا کیا ردعمل ہے۔ مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے ریلائنس پر زبردست جرمانہ عائد کیا ہے۔ وزارت نے ان سے بینک گیارنٹی طلب کی ہے تاکہ وہ گیس کی جو مقدار سربراہ نہیں کرسکے اس کی قیمت میں اضافہ کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب کہ وہ کم سربراہ کی ہوئی گیس کی تکمیل نہیں کریں گے، پھر کوئی بھی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ حکومت کوئی تاجر چلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران حکومت نے ریلائنس پر قدرتی گیس کی پیداوار کے سلسلہ میں ایک ارب 80لاکھ امریکی ڈالر مالیتی جرمانے عائد کئے ہیں۔ علاوہ ازیں کمپنی سے خواہش کی گئی ہے کہ قیمت میں اضافہ کے مساوی بینک ضمانت فراہم کی جائے اس کے بعد ہی یکم اپریل سے قیمت میں اضافہ کی اجازت دی جائے گی۔ اگر ریلائنس پانی اور ریت کے علاوہ ذخائر آب کے دباؤ میں انحطاط کی وجہ بنے تو بینک کی ضمانت کی رقم حکومت حاصل کرلے گی۔ چدمبرم نے کہا کہ موئیلی کہہ چکے ہیں کابینہ کے فیصلہ پر یکم اپریل سے عمل آوری ہوگی۔ یہی حکومت کا موقف ہے اور ان کے خیال میں موئیلی کا اقدام بالکل درست ہے۔

TOPPOPULARRECENT