Monday , April 23 2018
Home / Top Stories / امبیڈکرجینتی کا اہتمام: پنجاب ، یو پی میں احتجاج و کشیدگی

امبیڈکرجینتی کا اہتمام: پنجاب ، یو پی میں احتجاج و کشیدگی

نئی دہلی ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور اترپردیش کے حصوں میں احتجاج اور کشیدگی اور سیاسی لفظی جھڑپیں آج امبیڈکر جینتی کے موقع پر دیکھنے میں آئیں جبکہ اس موقع پر سرکردہ قائدین بشمول صدرجمورہیہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس راہول گاندھی نے دلتوں کے مسیحا کو اُن کے 127 یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کووند دستور کے معمار اعلیٰ کے مدھیہ پردیش کے مقام مہو میں واقع جائے پیدائش کا دورہ کرنے والے اولین صدرجمہوریہ بنے، اور عظیم دلت لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر نے عوام سے امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل جو امبیڈکر نے دکھایا۔ اُن کے بیان کی 2 اپریل کو ملک گیر دلت بند کے پس منظر میں اہمیت ہے جبکہ کئی ریاستوں بشمول مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر تشدد پیش آیا تھا جہاں زائد از نصف درجن لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزیراعظم مودی جو ایک روزہ دورے پر چھتیس گڑھ کے جنگالا میں تھے، انھوں نے کہا کہ امبیڈکر نے ایسا دستور دیا ہے جو سماج کے کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے نکسلائٹس میں شامل نہ ہوں۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کو اُن کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اُن کے افکار اور اُن کی جدوجہد ہمیں حوصلہ دیتے رہیں گے کہ سماج میں مساوات، انسانی وقار اور سماجی انصاف لانے کیلئے ہماری جدوجہد برقرار رکھیں۔ کانگریس ترجمان ابھیشک سنگھوی نے کہا کہ بی جے پی جتنے چاہے یادگاروں کا افتتاح کرلے لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ ذیلی منصوبوں، مالی الاٹمنٹ کو گھٹاتے جارہے ہیں۔ دریں اثناء پھگواڑہ (پنجاب) میں آج دو ہندو گروپوں اور ایک دلت تنظیم کے ارکان میں جھڑپ ہوئی، جس میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ چیف منسٹر امریندر سنگھ نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور چار اضلاع میں موبائل انٹرنٹ اور ٹکسٹ سرویس کی معطلی کا حکم دیا۔ یو پی کے گریٹر نوئیڈہ میں گزشتہ روز امبیڈکر کا ایک مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ یہ خبر ملتے ہی قریبی دیہات سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT