Wednesday , December 19 2018

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی گرائجویشن میں داخلہ اہلیتی امتحان

آن لائن ادخال فارم کا آغاز، 28 فبروری آخری تاریخ

آن لائن ادخال فارم کا آغاز، 28 فبروری آخری تاریخ
حیدرآباد 15 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے انڈر گرائجویٹ کورسیس تعلیمی سال 2015-16 کے لئے اہلیتی امتحان کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈی نیٹر گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن حسینی علم اسٹڈی سنٹر نے بتایا کہ اہلیتی امتحان کے لئے آن لائن ادخال درخواست کا آغاز ہوگیا ہے۔ رجسٹریشن فیس 200 روپئے مقرر ہے۔ جبکہ آن لائن فرانچائیز سنٹرس پر 210 روپئے فیس ادا کرنا چاہئے جس میں موبائیل نمبر کا درج کرنا لازمی ہے۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 28 فروری 2015 ء مقرر کی گئی ہے۔ اہلیتی امتحان 12 اپریل کو صبح 10 تا 12.30 بجے دن منعقد ہوگا۔ نتائج اپریل کے تیسرے ہفتہ میں جاری کیا جائے گا اور سال اول میں داخلہ مرحلہ کا آغاز جون 2015 ء سے ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.braouonline.in ملاحظہ کریں۔ اہلیتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند افراد کاپی زون اے پی آن لائن سنٹر نزد واقع گوتم ماڈل اسکول شاہ علی بنڈہ نیو روڈ پر صبح 11 تا 8 بجے شب تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے راست اسٹڈی سنٹر ہذا سے یا پھر فون نمبرات 9700592500 ، 9700291782 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT