امبیڈکر اوپن یونیورسٹی گریجویشن کورس میں داخلے

دوسرے اہلیتی ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

دوسرے اہلیتی ٹسٹ کے نتائج کا اعلان
حیدرآباد 3 اگسٹ (راست) کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ پی جی و ڈگری کالج فار گرلز حسینی علم جناب فرید علی بیگ کے بموجب یونیورسٹی ہذا کے ڈگری کورسیس بی اے / بی کام / بی ایس سی سال اول میں داخلہ کیلئے 20 جولائی کو منعقدہ دوسرے اہلیتی امتحانی نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایسے امیدوار جنھوں نے اس امتحان میں شرکت کئے ہوں وہ ویب سائٹس www.braou.ac.in یا aponline.gov.in پر نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ پہلے اہلیتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے داخلے جاری ہیں۔ سنٹر ہذا میں صرف لڑکیوں کے داخلہ کی اجازت ہے یہاں پر بہترین کونسلرس درس و تدریس کا کام انجام دے رہے ہیں۔ کوآرڈی نیٹر اسٹڈی سنٹر جناب مرزا فرید علی بیگ نے امیدواروں سے خواہش کی کہ وہ اپنے داخلے میں عجلت کریں۔ رہنمائی اور رہبری اور دیگر معلومات کے لئے سنٹر ہذا سے راست یا فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT