Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / امبیڈکر جینتی کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت : مرکز

امبیڈکر جینتی کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت : مرکز

نئی دہلی ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 14 اپریل کو منائی جانے والی امبیڈکر جینتی سے قبل مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں سے کہا کہ اس سلسلہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اور اس ایونٹ کے دوران تشدد کو ہوا دینے کی کسی امکانی کوشش کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ وزارت اُمور داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ان کے علاقوں میں امن کو یقینی بنانا ہوگا اور تشدد کو روکنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT