Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / امبیڈکر کو صدرجمہوریہ کا خراج

امبیڈکر کو صدرجمہوریہ کا خراج

ناگپور 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو یہاں دیکشا بھومی پر خراج عقیدت پیش کیا جہاں ہندوستانی دستور کے معمار نے بودھ مت اختیار کیا تھا۔ یہ کووند کا صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد مہاراشٹرا کو پہلا دورہ ہے۔ وہ آج صبح ایک روزہ دورہ پر یہاں ایرپورٹ پہونچے اور دیکشا بھومی کے لئے روانہ ہوگئے۔ اُن کے ہمراہ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ، چیف منسٹر دیویندر فرنویس، مرکزی وزراء نتن گڈکری اور رام داس اتھاولے تھے۔ دیکشا بھومی میں ہی امبیڈکر نے 1956 ء میں اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ بودھ مت قبول کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT