Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / امبیڈکر کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم کا میٹرو ٹرین کا استعمال

امبیڈکر کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم کا میٹرو ٹرین کا استعمال

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دہلی میٹرو ٹرین میں سفر کیا تاکہ شمالی دہلی پہنچنے کیلئے جہاں امبیڈکر کی یادگار میں ایک تقریب منائی جارہی تھی، پہنچ سکیں۔ میٹرو ٹرین کے بعض مسافرین نے وزیراعظم مودی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اپنی تصویریں بھی لیں۔ مودی میٹرو ٹرین میں لوک کلیان مارچ میٹرو اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے۔ انہوں نے امبیڈکر نیشنل میموریل کا 26 علی پور روڈ پر امبیڈکر کی جینتی تقریب کے موقع پر افتتاح کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ودھان سبھا اسٹیشن تک لائن ۔ 2 پر سفر کیا ۔ یہ 5:41 بجے شام کا واقعہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے اپنے ٹوئیٹر پر وزیراعظم کے تقریب گاہ تک میٹرو ٹرین میں سفر کی تصویریں شائع کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT