Monday , July 16 2018
Home / سیاسیات / امبیڈکر کی توقیر میں ہماری حکومت کا کوئی ثانی نہیں : مودی

امبیڈکر کی توقیر میں ہماری حکومت کا کوئی ثانی نہیں : مودی

نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بھیم راؤ امبیڈکر کی وراثت کو سیاسی رنگ دینے پر سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ کسی اور حکومت نے دلتوں کے مسیحا کی اس پیمانہ پر عزت افزائی نہیں کی جس طرح اُن کی حکومت نے کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت نے امبیڈکر کو اُن کی یاد میں شروع کردہ پراجکٹوں کی تکمیل کے ذریعہ اُن کے شایانِ شان مقام دیا ہے ۔ 26، علی پور روڈ ہاؤس جہاں امبیڈکر کا دیہانت ہوا ، اُسے 13 اپریل کو اُن کے یوم پیدائش کے موقع پر قوم کے نام معنون کیا جائے گا ۔ مودی یہاں ویسٹرن کورٹ سے ملحق عمارت کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے ۔ یہ ایونٹ ایم پیز کے لئے رہائش گاہ کی فراہمی کے سلسلے میں منعقد کیاگیا ۔ وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ ہر کوئی سیاسی مقصد براری کیلئے امبیڈکر کانام استعمال کررہا ہے لیکن اُن کی حکومت نے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر کی تکمیل کی جو اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے شروع کیا تھا ۔ سابق یوپی اے حکومت نے کئی برسوں تک اس پراجکٹ کو لیت و لعل میں رکھا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT