Thursday , December 13 2018

امبیڈکر کی میراث پر بی جے پی غاصب۔ کانگریس کا الزام

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی ووٹ بینک سیاست کی خاطر ڈاکٹر امبیڈکر کی میراث پر غاصب ہونے کی کوشش میں ہے جبکہ دلتوں کے مسائل پر نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹس اور ایک دلت تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر نشین قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی ووٹ بینک سیاست کی خاطر ڈاکٹر امبیڈکر کی میراث پر غاصب ہونے کی کوشش میں ہے جبکہ دلتوں کے مسائل پر نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹس اور ایک دلت تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر نشین قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتوں مسٹر پی ایل یونیا جو کہ کانگریس ایم پی ہیں این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ دلتوں کی مخلتف اسکیمات کیلئے مختص بجٹ میں نصف سے زائد کٹوتی کردی ہے جوکہ ان برادریوں سے مخاصمت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے دلتوں کیلئے مختلف اسکیمات شروع کرنے پر سابق یو پی اے حکومت کی ستائش کی۔ این سی ایس سی اور بھگوان والمیکی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بیشتر کانگریس قائدین بشمول احمد پٹیل، ملک ارجن کھرگے، ڈگ وجئے سنگھ اور پی سی چکو نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بدبختانہ امر یہ ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی شخصیت کو ایک دلت لیڈر کی حیثیت سے محدود کردیا گیا جبکہ سیاسی جماعتوں نے ان کے نظریات کو فراموش کردیا ہے۔ مسٹر چکو نے کہا کہ محض دلت ووٹ بینک کی خاطر بی جے پی ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کااغوا کرنا چاہتی ہے جبکہ بابا صاحب ایک پکے کانگریسی تھے اور سماجی اصلاحات کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT