Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / امبیڈکر کے دو مجسموں کو نقصان

امبیڈکر کے دو مجسموں کو نقصان

بھوپال ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں بی آر امبیڈکر کی سالگرہ سے بمشکل آٹھ دن قبل آج ان کے دو مجسمے توڑے ہوئے پائے گئے۔ ضلع ستنا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ہنگانکر نے کہا کہ ضلع کے امودہ علاقہ میں امبیڈکر کا ایک مجسمہ ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ ضلع بھنڈ کے میہاگاؤں پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر این ترپاٹھی نے کہا کہ اندرا نگر کے علاقہ میں بھی دلت قائد کے مجسمہ کے ساتھ توڑپھوڑ کی گئی ہے۔ ستنا نے ایس پی نے کہا کہ امودہ میں امبیڈکر کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ پولیس نے دونوں واقعات پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں اضلاع میں صورتحال پرامن بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT