Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر یونیورسٹی کے پی جی امتحانات کا اعلان

امبیڈکر یونیورسٹی کے پی جی امتحانات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے نومبر ؍ ڈسمبر میں منعقد ہونے والے پوسٹ گریجویٹ سال اول اور آخر اور ایم بی اے سال اول، دوم اور سوم سالانہ امتحانات (فرسٹ اسپل) کی تواریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی ایل آئی ایس سی، ایم ایل آئی ایس سی، بی پی آر، سرٹیفکیٹ پروگرامس ان لٹریسی اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ (سی پی ایل سی ڈی)، فوڈ اینڈ نیوٹریشن (سی پی ای این)، این جی اوز مینجمنٹ (سی این جی او)، ارلی چائیلڈ ہوڈ کیر اینڈ ایجوکیشن، پی جی ڈپلومہ ان انوائرنمنٹل اسٹڈیز ، ہیومن رائٹس، ویمنس اسٹڈیز، رائٹنگ فارماس میڈیا ان تلگو کلچر اینڈ ہیریٹیج ٹورازم ، بزنس فینانس،مارکٹنگ مینجمنٹ کیلئے امتحانات 28 نومبر سے منعقد کئے جائیں گے۔ سال اول ایم اے (اکنامکس، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالوجی، انگلش، تلگو، ہندی)، ایم کام، ایم ایس سی (میاتھمیٹکس)، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی، انوائرنمنٹل، سائنس، سائیکالوجی) اور ایم بی اے سال اول کے امتحانات 15 ڈسمبر سے منعقد کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.braou.ac.in دیکھیں۔ خانہ پری امتحان کے رجسٹریشن فارمس متعلقہ اسٹڈی سنٹرس پر دیرینہ فیس کے بغیر داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT