Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / امبیڈکر ‘تقسیم کے وقت سارے مسلمانوں کی منتقلی کے حامی تھے

امبیڈکر ‘تقسیم کے وقت سارے مسلمانوں کی منتقلی کے حامی تھے

آر ایس ایس کا ادعا ‘مدر ٹریسا کو امبیڈکر سے قبل بھارت رتن ایوارڈ دئے جانے پر بھی سوال

آر ایس ایس کا ادعا ‘مدر ٹریسا کو امبیڈکر سے قبل بھارت رتن ایوارڈ دئے جانے پر بھی سوال
نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مدر ٹریسا کے خیراتی کاموں پر سوال کرنے کے بعد آر ایس ایس نے آج الزام عائد کیا کہ بھیم راؤ امبیڈکر کو نظر انداز کرتے ہوئے مدر ٹریسا کو ان سے 10 سال قبل بھارت رتن ایوارڈ دیا گیا ۔ امبیڈکر کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آر ایس ایس نے امبیڈکر کا ہندوتوا لیڈر و سنگھ کے بانی کے بی ہیڈگیوار سے تقابل کیا اور یہ ادعا کیا کہ امبیڈکر اور ہیڈگیوار کے نظریات دفعہ 370 پر مشترکہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے تقسیم کے بعد مکمل مسلم آبادی کی منتقلی کی تائید کی تھی ۔

آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر اور پنچ جنیہ میں سنگھ کے جنرل سکریٹری سریش بھیاجی جوشی نے کہا کہ امبیڈکر کو نظر انداز کردیا گیا ۔ انہوں نے سماجی انصاف اور اصلاحات کیلئے جدوجہد کی لیکن کبھی بھی سماج کے خلاف بغاوت نہیں کی ۔ انہیں 1990 میں بھارت رتن دیا گیا ۔ اس ملک میں مدر ٹریسا کو امبیڈکر سے 10 سال قبل ہی یہ ایوارڈ دیدیا گیا تھا ۔ اس سوال پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ امبیڈکر کو 1990 میں نیشنل فرنٹ حکومت نے بھارت رتن سے نوازا تھا ۔ چند ہفتے قبل آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے مدر ٹریسا پر تنقید کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ غریبوں کیلئے ان کی خدمات کے پس پردہ اصل محرک لوگوں کو عیسائی بنانا تھا ۔ نریندر مودی حکومت اور بی جے پی نے ‘ جو آر ایس ایس سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ‘ امبیڈکر کو اہمیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ملک میں دلت ووٹوں کو حاصل کرنے میں کامیابی مل سکے ۔ آرگنائزر کے خصوصی شمارہ میں دستخطی مضمون میں سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری کرشنا گوپال نے کہا کہ امبیڈکر کے بیشتر خیالات آر ایس ایس کے خیالات کے مطابق ہی تھے ۔ انہوں نے اپنے دور میں دفعہ 370 کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلہ میں اس وقت کے جموںو کشمیر کے لیڈر شیخ عبداللہ کو مکتوب روانہ کیا تھا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ امبیڈکر کو یہ بھی فکر تھی کہ آیا ہندوستانی مسلمان کبھی ہندوستان کو اپنا ملک سمجھیں گے ؟ ۔ انہوں نے تقسیم کے وقت ساری مسلم آبادی کو منتقل کردینے کی حمایت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT