Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / امتحانات میں ناکامی پر دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

امتحانات میں ناکامی پر دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) امتحانات میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ شراونی جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی بی ٹیک سال سوم کی طالبہ تھی اور بیاک لاگ پرچوں میں مسلسل ناکامی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT