Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / امتحانات میں کامیابی کا جھانسہ ، ہزاروں روپیوں کی لوٹ مار

امتحانات میں کامیابی کا جھانسہ ، ہزاروں روپیوں کی لوٹ مار

ناچارم پولیس میں شکایت پر تحقیقات کا آغاز
حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) آن لائن اعلانات کے ذریعہ ایک اکادمی نے امتحانات میں ناکام سینکڑوں طلبہ سے لاکھوں روپئے وصول کئے ہیں ۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں چند دن پہلے پیش آیا ہے ۔ انٹرنیٹ میں اعلانات دیکھ کر رقم دے رہے ہیں تو آپ دھوکہ کھارہے ہیں ۔ کیا آپ ایس ایس سی ، انٹر میں ناکام ہوگئے ہیں ، ڈگری ، ڈپلوما اور بی ٹیک سبجکٹس میں ناکام ہوگئے ہیں ؟ پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔ ہم آپ کیساتھ ہیں جیسے اعلانات کے ذریعہ اس اکادمی کے ذمہ داران نے معصوم طلبہ سے لاکھوں روپئے وصول کرکے راہ فرار اختیار کرلی ہے ۔ ڈپلوما کے ایک طالبعلم نے منابڈی نامی ویب سائیٹ کو سرچ کرنے کے دوران مذکورہ بالا اعلانات کو دیکھ کر دیئے گئے فون نمبرات پر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ علاقہ ناچارم میں واقع اکادمی کے دفتر سے رجوع ہونے کے لئے کہا گیا اور اس طالبعلم نے وہاں جاکر رقم ادا کرکے سوال کیا کہ آپ کیسے کامیاب کراسکتے ہیں ؟ تو اس طالبعلم کو جواب دیا گیا کہ متعلقہ بورڈ عہدیداران سے ہمارے تعلقات ہیں ۔ دوبارہ پرچہ کی تنقیح کے وقت زائد نمبرات دے کر کامیاب کیا جائے گا اور آپ کے مکان پر ایک خط آئے گا اس خط کو آپ کالج میں پیش کریں گے تو آپ کو مارکس میمو دیا جائے گا ۔ ان دھوکہ بازوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کئی طلبہ نے رقم ادا کی اور چند دن بعد فون کرنے پر فون بند پائے گئے جس کی وجہ سے اکادمی کے دفتر پہونچ کر وہاں کام کرنے والے عملہ سے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ اکادمی کے ذمہ دار ستیش ریڈی ، الیاس ، ستی ریڈی ، سنگیتا سم کارڈس لے کر چلے گئے ہیں ۔ رقم ادا کرنے والے طلبہ نے ناچارم پولیس اسٹیشن میں دھوکہ بازوں کے خلاف شکایت کی ہے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT