Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / امتحانات کی طرح پولیس کی تربیت حاصل کرنے طلبہ کو مشورہ

امتحانات کی طرح پولیس کی تربیت حاصل کرنے طلبہ کو مشورہ

عادل آباد /19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جس طرح امتحانات کے آغاز سے قبل طلبہ و طالبات امتحانات کی تیاریاں کرتے ہیں، اسی طرح ریاستی پولیس میں بھرتی کے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل نوجوانوں کو پولیس کی تربیت حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد تنویر احمد صدر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن شاخ عادل آباد و کنوینر تنظیم نے مستقر عادل آب

عادل آباد /19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جس طرح امتحانات کے آغاز سے قبل طلبہ و طالبات امتحانات کی تیاریاں کرتے ہیں، اسی طرح ریاستی پولیس میں بھرتی کے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل نوجوانوں کو پولیس کی تربیت حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد تنویر احمد صدر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن شاخ عادل آباد و کنوینر تنظیم نے مستقر عادل آباد میں مدرسہ درگاہ اسلامیہ نیتاجی چوک پر پولیس ٹریننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انھوں فاؤنڈیشن کی کار کردگی سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی جانب سے مستحق طلبہ و طالبات میں اسکالر شپس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے اور متاثرہ کاروباری افراد کی تجارت کے فروغ کے لئے مالی امداد کی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ غریب طبقہ کو رہائشی مکانات کے لئے تعمیراتی قرض اور مالیہ فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب افراد میں اشیائے مایحتاج کے پیکٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں زیادہ سے زیادہ عادل آباد کے نوجوانوں کو بھرتی کرانے کی غرض سے پہلی مرتبہ پولیس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، جب کہ اس 60 روزہ مفت ٹریننگ کے لئے 240 درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی ٹسٹ کے طورپر ہائٹ اور چیسٹ کے معائنہ کے بعد 110 نوجوانوں کو ٹریننگ کا مستحق قرار دیا گیا، جنھیں صبح 6 تا 9 مستقر کے سی سی آئی کے میدان میں فزیکل ٹریننگ اور شام 5 تا 9 بجے شب ریٹرن ٹسٹ کی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر مقامی جماعت اسلامی صدر جناب عتیق الرحمن نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہئے۔ انھوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ حرام سے گریز کرتے ہوئے حلال روزی کمانے کی جدوجہد کرنی چاہئے۔ انھوں نے ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی بھرپور ستائش کی۔ اس موقع پر مسرز شفیع اللہ خان، ایم این بیگ زاہد سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، محمد ذکی الدین، عظمت اللہ خاں اور محمد اسحاق ناظم ضلع جماعت نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کا آغاز محمد ضیاء الحق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جب کہ تقریب کی کارروائی اسماعیل ثاقب صدر اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے چلائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینئر قائد مولانا مجمد عبد الرشید، سردار خان کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT