Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / امتحانات کے لیے موثر انتظامات کی ہدایت II گروپ

امتحانات کے لیے موثر انتظامات کی ہدایت II گروپ

حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 11اور 13 نومبر کو ہونے والے گروپ

II پبلک سرویس کمیشن امتحانات کے لئے موثر انتظامات کرنے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے کلکٹرس سے کہا کہ گروپ II امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیئے۔ امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے مناسب انتظامات کئے جائیں اور خصوصی بسوں کا انتظام اور بسوں کی مسافت میں اضافہ کیا جائے۔ امتحان کے وقت برقی سربراہی میں کوئی خلل نہ ہو اور ہنگامی طبی سہولتیں بھی مہیا کی جائیں۔ گروپ II امتحانات کے پُرامن انعقاد کیلئے پولیس کو مناسب انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے شرائط و قواعد کی مکمل طور پر پابندی کریں۔

TOPPOPULARRECENT